نئی دہلی:26 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) جنوب مشرقی دہلی کے شاہین باغ کے ابو فضل انکلیو میں فرنیچر کی ایک دکان میں آگ لگنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ چھ سالہ ایک لڑکے اور سات سالہ ایک لڑکی کی جل کر ہلاک ہو گئے۔پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ یہ ایک چار منزلہ عمارت ہے،مرنے والوں کے لواحقین اوپر رہتا تھا اور فرنیچر کی دکان تہ خانے میں تھی۔ دہلی کے فائربریگیڈ محکمہ کو شام ڈیڑھ بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملی،آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔